بینک کی اپیل مسترد، صدر نے بینکنگ محتسب کا شہری کو 8لاکھ ادائیگی کا فیصلہ برقرار رکھا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نجی بینک کی بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کر تے ہوئے فراڈ سے متاثرہ شہری کو 8 لاکھ روپے کی رقم واپس کرنے کا محتسب کا فیصلہ برقرار رکھا
اسلام آباد (سیاسی رپورٹر)لاہور کے شہری کے اکاؤنٹ سے 8 لاکھ اے ٹی ایم کارڈ سے نکالے گئے ، اصل کارڈ شہری کے پاس تھا، نامعلوم شخص کے کہنے پر بینک نے بغیر پوچھ گچھ کے اے ٹی ایم پن نمبر تبدیل کر دیا، شہری کو رقم نکلنے پر صرف اطلاعی پیغام موصول ہوا۔شہری نے بینک کو اطلاع دی اور رقم واپسی کا مطالبہ کیا ، ریلیف نہ ملنے پر بینکنگ محتسب سے رجوع کیا جس نے شہری کے حق میں فیصلہ دیاتاہم بینک نے فیصلہ پر عملدرآمد نہیں کیا۔