نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- حکومت ملی توملک قرضوں کی دلدل میں پھنساہواتھا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- عمران خان ملکی ترقی وخوشحالی کیلئےکوشاں ہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- سابق حکمرانوں نےملکی پیسہ لوٹ کربیرون ملک جائیدادیں بنائیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- برآمدات میں تیزی سےاضافہ ہورہاہے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- (ن)لیگ دورمیں پاورلومزکوتالےلگےتھے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- دنیانےکورونامیں پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کوسراہا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- برطانوی وزیراعظم نےماحولیات سےمتعلق عمران خان کےاقدامات کی تعریف کی،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- پوری دنیامیں مہنگائی کا50 سالہ ریکارڈٹوٹ گیا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- 10کروڑلوگوں کوکوروناویکسین لگاچکےہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- پیپلزپارٹی ،(ن)لیگ نےاقتدارمیں آکرصرف اپنےبچوں کاسوچا،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- عمران خان اپنےمحلات نہیں غریب کوگھربناکردےرہاہے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- گھروں کےلیے 90ارب کےقرضےمنظورہوچکےہیں،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- یہ لوگ ووٹ کوعزت دینےکی بات کرتےتھے،فرخ حبیب
  • بریکنگ :- 2،2ہزارروپےمیں ووٹ کوعزت دےرہےتھے،فرخ حبیب
Coronavirus Updates

تحصیلداروں نے مبینہ کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ ہی غائب کردیا

تحصیلداروں نے مبینہ کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ ہی غائب کردیا

دنیا اخبار

جھنگ، سرگودھا، وہاڑی کے تحصیلدار ریکارڈ غائب کرنے والوں میں شامل ، سرگودھا، ملتان، رحیم یار خان کے تحصیلداوں نے ٹیکس وصول ہی نہیں کیا

لاہور(شبیر حیدر ظفر)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے تحصیلداروں کی مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔ وفاقی حکومت کی رپورٹ کے مطابق تحصیلداروں نے مبینہ کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ ہی غائب کردیا۔جھنگ، سرگودھا، وہاڑی کے تحصیلدار ریکارڈ غائب کرنے والوں میں شامل ہیں۔لاہور کی تحصیل کینٹ ، جھنگ، صدر ملتان، رحیم یار خان، صدر فیصل آباد کے تحصیلداروں نے ملی بھگت کرکے آبیانہ ہی وصول نہ کیا۔تحصیل سٹی لاہور کے تحصیلدار نے ٹریژری آفس سے آمدن کا موازنہ نہ کرکے مجرمانہ غفلت کا ثبوت دیا۔ رپورٹ کے مطابق جھنگ، سرگودھا، صدر ملتان، رحیم یار خان کے تحصیلداروں نے من پسند افراد کو نوازتے ہوئے ٹیکس وصولی کی زحمت ہی گوارہ نہ کی۔کروڑوں روپے کی جائیداد پر ٹیکس کا تخمینہ نہ لگا کر تحصیلداروں نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔جائیداد کی منتقلی کے دوران بھی تحصیلداروں کی مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔کھاریاں، ننکانہ صاحب، وہاڑی، جھنگ اور فیصل آباد کے تحصیلداروں کی نشاندہی مکمل ہوگئی۔جائیداد کی منتقلی کی دستاویزات میں غلط ٹیکس تخمینے ظاہر کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں میں تحصیلدار بھی شامل ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement