بزدار کا ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آئندہ تین ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے عمل میں تیزی لانے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (سیاسی رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ نے متعلقہ اداروں سے منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو منصوبے افتتاح کے لئے تیار ہیں، انکی فہرستیں ایوان وزیر اعلی ٰکو ارسال کی جائیں،جن منصوبوں کے آئندہ تین ماہ میں سنگ بنیا د رکھنے کے انتظامات مکمل ہیں اس سے بھی آگاہ کیا جائے ۔ ہدایا ت میں کہا گیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کو ٹائم فریم میں استعمال میں لایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے واضح کیا کہ حکومت کے مقرر کردہ اہداف کے حصول میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔