دعا ہے عمران ،وزرابھی قطاروں میں کھڑے ہوں ، مریم
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پٹرول پمپوں پر شہریوں کی لمبی قطاروں پرکہا کہ دعا ہے ان قطاروں میں عمران خان، ان کو مسلط کرنے والے اور ان کے وفاقی وزرا بھی کھڑے ہوں
لاہور ( اپنے سیاسی رپورٹر سے )تاکہ انہیں پتہ چلے کہ عوام پر کیا قیامت ٹوٹی ہے ،عبرت کا نشان عمران خان۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو آٹا، چینی اور اب پٹرول کے لیے قطاروں میں کھڑا کر دینا صرف بے حسی اور نااہلی نہیں،ظلم کی انتہا ہے ۔مریم نواز نے مختلف پٹرول پمپس پر عوام کے رش کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصاویر صرف پٹرول کے لیے قطاروں کی نہیں بلکہ عوام کے کرب، تکلیف اور بے بسی کی داستان ہے ۔