حکومتی نااہلی سے افراتفری،سلیکٹڈ کا ہرلمحہ نیا عذاب :بلاول

حکومتی نااہلی سے افراتفری،سلیکٹڈ کا ہرلمحہ نیا عذاب :بلاول

لوڈشیڈنگ کیساتھ مہنگی بجلی ،قلت کیساتھ مہنگا پٹرول پی ٹی آئی کے تحفے

لاہور،کراچی،اسلام آباد (سیاسی رپورٹرسے ،سٹاف رپورٹر،خبرایجنسیاں)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ حکومت نے پٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا ،جس کے نتیجے میں آج پورا ملک پریشان ہے ،بیشتر پٹرول پمپس بند ہیں، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں، سلیکٹڈ کا ہرلمحہ نیا عذاب لا رہا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے افراتفری پھیل چکی ہے ،امورزندگی کو ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کردیا، پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل کو بھی اپنی نااہلی سے بحران بنادیتی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا، بلاول نے کہاکہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ مہنگی بجلی اور قلت کے ساتھ مہنگا پٹرول اور گیس پی ٹی آئی، ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں