مریم اور شاہد عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر آج سماعت

مریم اور شاہد عباسی کیخلاف توہین  عدالت کی درخواست پر آج سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست آج سماعت کے لیے مقررکردی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیف جسٹس اطہر من اللہ خاتون وکیل کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ شاہد خاقان عباسی نے کہا اگر نواز شریف جیل جاسکتے ہیں تو ثاقب نثار کیوں نہیں،مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ،دونوں نے عدلیہ کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے ،استدعاہے کہ شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں