نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- اسلام آباد:اقوام متحدہ میں گروپ77کے وزرائے خارجہ کاسالانہ اجلاس
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزیرخارجہ کا گروپ77کے اجلاس سے ورچوئل خطاب
  • بریکنگ :- ترقی پذیرممالک کوکوروناسےنمٹنےکےلیےمشکلات پیش آئیں،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- دنیا کی80فیصد آبادی غریب افراد پرمشتمل ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی
  • بریکنگ :- پاکستان تمام ممالک کےساتھ مشترکہ ایجنڈے پرکام کرنا چاہتا ہے،شاہ محمود قریشی
Coronavirus Updates

مریم نواز کے میڈیا اشتہارات سے متعلق انکشافات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم

مریم نواز کے میڈیا اشتہارات  سے متعلق انکشافات کی  تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم

دنیا اخبار

وزارت اطلاعات و نشریات نے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کے میڈیا سیل چلانے کے حوالے سے انکشافات اور میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے خطیر رقم خرچ کرنے

اسلام آباد (اے پی پی)من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے سے متعلق معاملات کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے ۔ جاری بیان کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی ن لیگ کے دور حکومت میں میڈیا کو جاری کئے جانے والے اشتہارات میں بے ضابطگیوں اور میڈیا سیل کے ذریعے من پسند صحافیوں اور مختلف میڈیا گروپس کو نوازنے سے متعلق اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔ مریم نواز کی سرپرستی میں قائم میڈیا سیل کے ذریعے قومی خزانے سے وفاقی حکومت کے 9 ارب 62 کروڑ 54 لاکھ 3 ہزار 902 روپے خرچ کئے گئے ۔ مذکورہ میڈیا سیل سے پنجاب میں ایڈورٹائزمنٹ کو کنٹرول کرنے کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی میڈیا سیل کے ذریعے سرکاری رقوم کے غیر قانونی استعمال کے معاملات کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement