عاصمہ جہانگیر کانفرنس پر تحفظات ہائیکو رٹ بار کا کنونشن بلانیکا اعلان

عاصمہ جہانگیر کانفرنس پر تحفظات  ہائیکو رٹ بار کا کنونشن بلانیکا اعلان

لاہور ہائیکورٹ بار نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وکلا کنونشن بلانے کا اعلان کر دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ بار کے صدر مقصود بٹر اور حامد خان سمیت دیگر وکلا رہنمائوں نے پریس کانفرنس کی ۔ حامد خان کا کہنا تھا بار ایسوسی ایشن کسی سیاسی جماعت کی نمائندہ نہیں ، اس لیے کسی سے مل کر کانفرنس نہیں کرتی ۔ ججز کو بار کی سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ، حامد خان نے مطالبہ کیا کہ عدالت سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار کے معاملے میں مناسب اقدامات اٹھائے ۔مقصود بٹر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کنونشن میں سپریم کورٹ بار نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا ، وکلا تنظیموں کا اپنی کمیونٹی کے علاوہ کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں ہونا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں