صدر نے تین بلز کی توثیق کر دی ، تسنیم سلطانہ ،محبوب علی احتساب عدالت کے جج تعینات

صدر نے تین بلز کی توثیق کر دی ، تسنیم سلطانہ ،محبوب علی احتساب عدالت کے جج تعینات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب (ترمیمی)بل 2021 کی توثیق کردی

اسلام آباد(سیا سی رپورٹر )صدر مملکت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی)بل 2021 اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (دوسری ترمیم)بل 2021 کی بھی منظوری دی جس کے بعد تینوں بل ایکٹ بن گئے ۔صدر مملکت نے تسنیم سلطانہ اور محبوب علی دایو کی احتساب عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی بھی کی ،تسنیم سلطانہ کراچی جبکہ محبوب علی دایو حیدر آباد احتساب عدالت کے جج ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں