نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم کی سمری کابینہ میں پیش ہوگی
  • بریکنگ :- بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کامسودہ کابینہ میں منظوری کیلئےپیش ہوگا
  • بریکنگ :- رولزآف بزنس میں ترامیم کی تجاویزکابینہ اجلاس میں پیش ہوں گی
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کا اجلاس 18 جنوری کوطلب کرلیا
  • بریکنگ :- ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا صورتحال پر غور ہوگا
  • بریکنگ :- اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری
  • بریکنگ :- کابینہ پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کوایمنسٹی اسکیم دینےکافیصلہ کرےگی
  • بریکنگ :- غیرملکیوں کوپاکستان سےواپس جانےکیلئے ایمنسٹی اسکیم دی جارہی ہے
Coronavirus Updates

کورونا کی نئی قسم، سٹاک مارکیٹیں ہل گئیں، تیل کی قیمتیں گرگئیں

کورونا کی نئی قسم، سٹاک مارکیٹیں ہل گئیں، تیل کی قیمتیں گرگئیں

نئی قسم سب سے خطرناک ، سائنسدانوں کے ہنگامی اجلاس ،امریکا،یورپی ممالک کی 7افریقی ملکوں پر سفری پابندیاں ، امریکا میں تیل 12فیصد سستا ،سونا مہنگا ،دکانداروں کیلئے آج بلیک فرائیڈے ، سٹاک مارکیٹ کیلئے ریڈ فرائیڈے :تجزیہ کار

لاہور ،لندن ،جنیوا ،واشنگٹن( نیوز ایجنسیاں ،دنیا نیوز)جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے انکشاف نے دنیا بھر میں تھرتھلی مچا دی ۔ فضائی سفر روک دئیے گئے ۔ سٹاک مارکیٹیں گر گئیں ۔سائنسدانوں نے حقیقی خطرات کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس شرو ع کر دئیے ۔تفصیلات کے مطابق نئی قسم (B.1.1.529) کے درجنوں مصدقہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں،عالمی ادارہ صحت نے کوروناکی نئی قسم کا نام ‘‘اومیکرون ’’رکھ دیا۔ ان میں سے زیادہ تر جنوبی افریقہ کے صوبے گوٹنگ میں ہیں لیکن چند متاثرین بیرون ملک بھی موجود ہیں جن میں یورپ، جنوبی افریقہ کے ہمسایہ ممالک اور اسرائیل شامل ہیں۔ بر طانیہ اور یو ر پی یو نین نے سات افریقی ممالک جنوبی افریقہ، نمیبیا، زمبابوے ، موزمبیق ، بوٹسوانا، لیسوتھو اور اسواتینی پر سفر ی پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک سامنے آنے والے تمام وائرس سے خطرناک ہے تاہم اس پر ویکسین کتنی اثر کرے گی یہ دیکھنا باقی ہے ۔کورونا کی نئی قسم کے زیادہ منفی اثرات فضائی کمپنیوں اور ٹورازم انڈسٹری پر پڑے جنکے حصص سٹاک مارکیٹوں میں تیزی کے ساتھ نیچے آئے ،بوئنگ کے شیئرز کی قیمت میں 5.4 فیصد جبکہ امریکن ایئرلائن کے شیئرز کی قیمت 8.8 فیصد تک گر گئی۔ ہلٹن گروپ آف ہوٹلز کے شیئرز 6.3 فیصد تک گر گئے ۔امریکا میں خام تیل کی قیمت 12فیصد تک کم ہوگئی ،نرخ 10 ڈالر فی بیرل تک گر گئے ،خام تیل فی بیرل 7ڈالر 47سینٹ مبرینٹ خام تیل 7ڈالر 21 سینٹ فی بیرل سستا ہوگیا جس کے بعد برینٹ خام تیل 73ڈالر 3سینٹ فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 68ڈالر 29سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا ۔امریکی خام تیل 70 ڈالر فی بیرل سے کم رہنے پر پاکستان کے درآمدی بل ،مہنگائی میں کمی ہوگی اور خسارہ کم ہوگا۔امریکی سٹاک مارکٹیوں کے ایس اینڈ پی 500 انڈیکس میں 1.9 فیصد کمی ہوئی جبکہ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 2.5 فیصد کمی ہوئی، تاہم صورتحال ٹیکنالوجی کمپنیوں کیلئے فائدہ مند رہی، نیٹ فلیکس، زوم ، روکو کے شیئر ز میں کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.6 فیصد اضافہ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ کے ایک ماہر کا کہنا تھا کہ دکانداروں کیلئے جمعہ بلیک فرائیڈے مگر بازار حصص کے لیے ریڈ فرائیڈے ہے ۔سرمایہ کاروں نے روایتی طورپر محفو ظ سونے کی دھڑا دھڑ خریداری شروع کر دی اور اسکے نرخ بلندیوں کو چھونے لگے ۔ادھر عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ حکومتیں وائرس کی نئی قسم پر ردعمل دینے میں جلد بازی نہ کریں،موجودہ ویکسین کے نئے وائرس کے خلاف موثر ہونے کا تعین کرنے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ برطانوی ہیلتھ سکیورٹی ایجنسی کے مطابق کورونا کی نئی قسم بہت مختلف ہے اس لئے نئی قسم کے خلاف موجودہ ویکسینوں کے موثر ہونے کے خدشات بے جا نہیں۔برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ نئے کورونا کی نشاندہی جنوبی افریقہ اور بوٹسوانا میں ہوئی ہے جہاں سے یہ دیگر ملکوں تک پھیل سکتا ہے ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے جنوبی افریقہ سمیت 7 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔ امریکی ادارہ برائے متعدی امراض کے سربراہ نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ یہ واضح نہیں کہ ویکسین کی زیراستعمال اقسام کے خلاف نیا وائرس مزاحمت رکھتا ہے کہ نہیں ۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی کے ماہر وبائی امراض نے خبردار کیا کہ سفری پابندیاں لگانے میں بہت دیر کر دی گئی ہے ، غالب امکان ہے کہ نیا وائرس کئی مقامات پر پھیل چکا ہے ۔بلجیئم نے نئی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کر دی، چوتھی لہر روکنے کیلئے متعدداقدامات کا اعلان بھی کیا گیاہے ۔ بلجیئم کے وزیر صحت نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ جس شخص میں نئی قسم کے وائر س کی تصدیق ہوئی ہے ، اس نے ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں
Advertisement