ڈیڑھ سال سے انصاف نہیں ملا وفاقی وزیر محبوب سلطان پھٹ پڑے

ڈیڑھ سال سے انصاف نہیں ملا وفاقی وزیر محبوب سلطان پھٹ پڑے

وفاقی وزیر محبوب سلطان اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے ، انہوں نے کہا وفاقی وزیر ہوں لیکن ڈیڑھ سال سے انصاف نہیں مل رہا

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قواعد و ضوابط و استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں محبوب سلطان نے سابق ڈی پی او جھنگ کے خلاف تحریک استحقاق کے حوالے سے کہا بطور وفاقی وزیر اور میرے پارلیمانی سیکرٹری دونوں نے کمیٹی میں 3 بار درخواست دی کہ ڈی پی او کمیٹی میں پیش ہوں ، وہ بیرون ملک کورس مکمل کر کے واپس آ گئے مگر پارلیمان میں نہیں آئے ۔ یہ تحریک انصاف کی حکومت ہے کہ وفاقی وزیر کو انصاف نہیں مل رہا۔ مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنااللہ نے کہا 14 ماہ ہوگئے سابق ڈی پی او کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، افسوس کا مقام ہے ۔ ایک ایم پی اے کے کہنے پر ڈی پی او نے میت بغیر پوسٹ مارٹم کیسے واپس کردی، پوسٹ مارٹم نہیں ہوا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ علی محمد خان نے کہا اس ہاؤس کا وقار ہے ، اس میں آنے سے کوئی بھی معزز عدالت کسی کو روک نہیں سکتی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں