ثاقب نثار آڈیو : انکوائری کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے ،نواز شریف کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو لیک کے معاملہ کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کے لئے اسے مزید آگے بڑھانے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے ) ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو لیک کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کی مہم کو ہر سطح پر اور ہر فورم پر اٹھایا جائے ۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پارٹی کے اہم رہنمائوں کوثاقب نثار کے آڈیو لیک کے معاملہ کو وکلا تنظیموں،سول سوسائٹی پارلیمنٹرین، مذہبی جماعتوں سمیت دیگر کو بھی اعتماد میں لینے کی ہدایات کی ہیں۔