سینیٹر سرفراز بگٹی کا پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

سینیٹر سرفراز بگٹی کا پارٹی عہدے  سے مستعفی ہونے کا اعلان

سینیٹر سرفراز بگٹی نے پارٹی کے ڈویژنل آرگنائزر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے

کوئٹہ (دنیا نیوز) بی اے پی کے ڈویژنل آرگنائزر سرفراز بگٹی نے کہا کہ استعفٰی اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے دے رہا ہوں جبکہ پارٹی کو جس بنا پر بنایا گیا تھا وہ مقصد پورا نہیں ہوا، پارٹی کی مجموعی کارکردگی سے بھی مایوس ہوں، چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا دعویٰ کرنے والے اس بار بھی اپنا شوق پورا کر لیں،وزیرا علیٰ عبدالقدوس بزنجو خوش قسمت ہیں انہیں دوسری بار وزارت اعلیٰ کا منصب ملا جبکہ قدوس بزنجو باصلاحیت ہیں اورامید ہے وہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں