دو ٹی وی اینکرزکوحکومت کے خلاف ٹویٹس پر 50 لاکھ کی آفر کی گئی :شہباز گل
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز اداروں کو بے نقاب کرنے کی مذموم کوشش کرتے کرتے خود بے نقاب ہوگئی
فیصل آباد (اے پی پی) ملک میں قدم قدم پر مافیاز موجود ہیں اوران مافیاز کی جانب سے دو بڑے ٹی وی اینکرزکوحکومت کے خلاف ٹویٹس کیلئے 50 لاکھ روپے کی آفر کی گئی ۔میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ سندھ میں یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے جو کسی صورت درست اقدام نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان رکنے ، ڈرنے یا جھکنے والے نہیں اور نہ ہی اسے حکومت گرانے کا کوئی خوف ہے ، وہ جو مشن لیکر آ ئے ہیں اس پر ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑ ے ر ہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جس ملک کی چول چول ہلا کر رکھ دی گئی ہو اسے درست کرنے میں کچھ وقت تو لگتا ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم آڈیو ٹیپ کو تسلیم کئے جانے پر مریم نواز کو سزا دلائیں گے ۔