سندھ کی نا اہلی سے یوریا کی بلیک مارکیٹنگ ہوئی،خسر و بختیار

سندھ کی نا اہلی سے یوریا کی بلیک  مارکیٹنگ ہوئی،خسر و بختیار

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ کھاد کی بین الصوبائی ترسیل کے اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سندھ میں اس کی ذخیرہ اندوزی کی گئی

اسلام آباد (وقا ئع نگارخصوصی،اے پی پی )حکومت سندھ یوریا ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی،سندھ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے یوریا کی بلیک مارکیٹنگ ہوئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوریا کھاد کی ترسیل و فروخت سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ پچھلے سال کی نسبت پنجاب میں یوریا کی سپلائی 4 فیصد کم ہے ،سندھ میں اس سال طلب کے لحاظ سے یوریا سپلائی 52 فیصدسے زائد ہے ، حکومت پنجاب نے مختلف کارروائیوں میں 2.76 لاکھ ٹن کھاد قبضے میں لی، فرٹیلا ئزر مینوفیکچررز ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کو بلیک لسٹ کر رہے ہیں۔سندھ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے لیے محفوظ جنت بن چکا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں