دنیا غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرے :گورنر سرور

دنیا غیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کرے :گورنر سرور

سکاٹش پارلیمنٹ آمد پر گورنرکاشاندار استقبال ،اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ، سپیکر سمیت دیگراراکین سے ملاقاتیں، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا دنیا کوغیر مشروط طور پر افغانستان کی مدد کر نا ہوگی، دنیا کو بھی جوش نہیں ہوش سے افغانستان کے حوالے سے پالیسی اختیارکرنا ہوگی ، اگر وہاں بڑھتی ہوئی مہنگائی جیسے معاملات حل نہ ہوئے تو صورتحال کسی کے قابو میں نہیں رہے گی، جو پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔ خوشی ہے کہ سب افغانستان میں امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کردار کو سراہتے ہیں ۔ گورنر نے سکاٹش پار لیمنٹ کی سپیکر الیسن جون سٹون،گلاسگوکی فر سٹ منسٹر نکولاسٹرجین،کابینہ سیکرٹری برائے صحت حمزہ یوسف،پہلی سکھ خاتون ممبر پام گوسال سمیت دیگر اراکین سے ملاقاتیں کیں۔سکاٹش پارلیمنٹ کی گیلری میں آمد پر تمام اراکین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیااوراعزا ز میں ظہرانہ دیا۔گورنر نے نکولاسٹرجین کو دور ہ پاکستان کی دعوت بھی دیدی جبکہ ملاقاتوں کے دوران افغانستان کی صورتحال ،پاک گلاسگو تعلقات ،دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر معاملات پربات چیت کی گئی ۔پام گوسال نے پاکستان میں سکھ کمیونٹی کو دی جانیوالی سہولتوں اور خصوصا ًکر تار پور منصوبے کو پاکستان کی اقلیتوں کیلئے بے پناہ محبت قرار دیتے ہوئے کہا سکھ کمیونٹی ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا دوسر ا گھر سمجھتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں