حکومت گرانے کیلئے کارواں چل پڑا :فضل الرحمن

حکومت گرانے کیلئے کارواں چل پڑا :فضل الرحمن

کٹھ پتلی حکمران اسلامی اقدار پر حملہ آور ، یزید کو حسین نہیں مان سکتے ، کان کھول کر سن لیں سیاسی قوت عوام ہیں : ختم نبوت کانفرنس سے خطاب

رحیم یار خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جمعیت علما اسلام و پی ڈی ایم کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکمران بیرونی قوتوں کی خوشنودی کیلئے ملک کو سیکولر ازم کی طرف لے جارہے ہیں’جمعیت علما اسلام عوام کے ساتھ مل کر کسی بیرونی ایجنڈے کو قبول نہیں کرے گی’ہمارا کارواں حکومت گرانے کیلئے چل پڑا ہے جو رکے گا نہیں اور نہ ہی کسی میں روکنے کی طاقت ہے ’ہم پاکستان اور پاکستان کی دشمن قوتوں کے ایجنٹ سے ملک کوآزاد کرانا چاہتے ہیں’اسٹیبلشمنٹ کو بھی عمران خان جیسی مخلوق چا ہئے ’ہم اسے حکمران نہیں بین الاقوامی قوتوں کی کٹھ پتلی تصور کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع رحیم یار خان کے زیر اہتمام سٹی پارک خان پور میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، عمران خان کو بین الاقوامی منصوبہ بندی کے تحت دھاندلی کے ذریعے لایا گیا۔ ہم آزاد قوم ہیں’ غلامی نہیں کر سکتے ’کٹھ پتلی حکمران ہمار ی اسلامی اقدار پر حملہ آور ہیں۔ ہم یزید کو حسین نہیں مان سکتے ۔ کان کھول کر سن لیں سیاسی قوت عوام ہیں ، آئی ایم ایف کی غلامی منظور نہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں