آڈیو لیک نظام عدل پر بڑا سوالیہ نشان:احسن اقبال

آڈیو لیک نظام عدل پر بڑا سوالیہ نشان:احسن اقبال

جسٹس (ر)ثاقب نثار کے رابطوں بارے سب جانتے ہیں،شفاف تحقیقات کی جائیں ، بارکونسل کی ٹروتھ کمیشن کی بات کو سپورٹ کرتے ہیں، ‘‘ اختلافی نوٹ ’’میں گفتگو

لاہور(دنیا نیوز )مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ جسٹس(ر)ثاقب نثارآڈیو،نظام عدل کے حوالے سے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔دنیا نیوزکے پروگرام‘‘اختلافی نوٹ’’میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ آڈیو(ن)لیگ نہیں ایک جرنلسٹ نے جاری کی ہے ،اسی نظام عدل نے ہمیں انصاف بھی دیا ہے ،ہم پوری عدلیہ پرسوال نہیں اٹھارہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پوری کابینہ ثاقب نثارکی صفائیاں دینے میں لگی ہے ،مطلب دال میں کچھ کالا ضرورہے ،ثاقب نثارکوسیاسی جماعت کے سینیٹرزکے ساتھ لندن کا دورہ نہیں کرنا چاہیے تھا،پی ٹی آئی ،جسٹس(ر)ثاقب نثارکے رابطوں کا سب کوپتا ہے ،ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف تحقیقات ہونی چاہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگررانا شمیم نے جھوٹا بیان حلفی دیا توان کے خلاف کارروائی ہوگی،بنگلادیش میں سابق چیف جسٹس کوجرم پرسزا دی گئی،ثاقب نثارکوبھی عدالت میں جواب دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بارکونسل نے ٹروتھ کمیشن کی بات کی، اسے سپورٹ کرتے ہیں،مبینہ آڈیوکے معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں