سندھ ذخیرہ اندوزوں کی جنت،صوبائی حکومت ناکام:خسروبختیار

سندھ ذخیرہ اندوزوں کی جنت،صوبائی حکومت ناکام:خسروبختیار

کراچی اورحیدرآبادمیں قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکامی سے مہنگائی بڑھی:خطاب

اسلام آباد(خصوصی وقائع نگار)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ سندھ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیلئے محفوظ جنت بن چکا ہے اور اس سلسلے میں سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، کراچی اور حیدرآباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں سندھ حکومت کی غفلت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا جس نے ہماری معیشت پر بہت زیادہ دبائو ڈالا ہے ۔ وہ گزشتہ روز ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے جس میں یوریا کھاد کی سپلائی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے گزشتہ دو ہفتے کے دوران ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی پر بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں ریئل ٹائم پورٹل کے ذریعے ملک میں یوریا کی سپلائی کی تازہ ترین پوزیشن بھی شیئر کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں