شمالی وزیرستان:دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،2جوان شہید

شمالی وزیرستان:دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ،2جوان شہید

شہید ہونے والوں میں27سالہ نائیک رحمان اور 22سالہ لانس نائیک عارف شامل ، چوکی اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا، سرچ آپریشن جاری :آئی ایس پی آر

لاہور، راولپنڈی (نیوز ڈیسک ،دنیا نیوز، خصوصی نیوز رپورٹر) شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں دو جوان شہید ہو گئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 27سالہ نائیک رحمان اور 22 سالہ لانس نائیک عارف شامل ہیں ۔چوکی پر تعینات اہلکاروں نے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیا جس کے بعد دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دہشتگردوں کی تلاش کیلئے دتہ خیل میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نائیک رحمان کا تعلق چترال جبکہ لانس نائیک عارف کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک سے ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں