برطانوی ملکہ کا ذاتی موبائل صرف 2 افراد سے بات کیلئے مخصوص

برطانوی ملکہ کا ذاتی موبائل صرف  2 افراد سے بات کیلئے مخصوص

برطانوی ملکہ الزبتھ ذاتی موبائل فون صرف 2 افراد سے بات کیلئے استعمال کرتی ہیں، جن میں ان کے بیٹے شامل نہیں

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) شاہی مبصر جوناتھن نے ایک امریکی ٹی وی انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ملکہ الزبتھ ذاتی فون پر جن افراد سے بات کرتی ہیں، ان میں ایک ملکہ کی بیٹی شہزادی این ہیں، دوسرا ملکہ کے ریسنگ منیجر جون وارن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملکہ کا فون کوئی ہیک نہیں کر سکتا، کیونکہ وہ اینٹی ہیکر موبائل فون ہے ۔ برٹش میگزین کے مطابق گھوڑوں کی شوقین ملکہ الزبتھ کو جب کسی گھوڑے کے بارے میں معلوم کرنا ہو،وہ ریسنگ منیجر جون وارن سے رابطہ کرتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں