سندھ ہائیکورٹ:گنے کی قیمت سے متعلق حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

سندھ ہائیکورٹ:گنے کی قیمت سے متعلق  حکومتی نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

سندھ ہائی کورٹ نے گنے کی فی من قیمت سے متعلق سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا

کراچی(نیٹ نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں گنے کی فی من قیمت مقررکرنے سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، درخواست 17 شوگرملز کی جانب سے دائر کی گئی ۔درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جبکہ پنجاب میں گنے کی فی من قیمت 225 روپے مقرر کی گئی ہے ، سندھ میں گنے کی فی من قیمت سب سے زیادہ مقرر کی گئی ہے ، جس پر عدالت نے سندھ حکومت کے گنے کی فی من قیمت 250 روپے مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت تک درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے بھی روک دیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو 7 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں