43اشیا ء پرجی ایس ٹی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

43اشیا ء پرجی ایس ٹی  چھوٹ ختم کرنے کی تجویز

ایف بی آر نے 112 میں سے 43 اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرکے 17 فیصد کی پوری شرح عائد کرنے کی تجویز تیار کرلی ہے اور دسمبر میں جاری کئے جانے والے صدارتی آرڈیننس میں اس تجویز کو شامل کئے جانے کا قوی امکان ہے

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) اس وقت گوشت اور زندہ مویشیوں کی درآمد پر سالانہ 15.11 ارب، پھیکے آلو اور پیاز پر 2 کروڑ، زرعی اجناس پر 1.75 ارب، سائیکل پر 17 کروڑ 10 لاکھ، سٹیل بیلٹس پر 2.424 ارب، دودھ اور کریم پر 2.424 ارب، سیڈز، فروٹ پر 2.335 ارب، لیپ ٹاپ، نوٹ بکس اور ملٹی میڈیا پر 1.965 ارب، مویشیوں کی خوراک کے خام مال پر 1.904 ارب، جہازوں کی مرمت کیلئے اوزار کی کٹ پر 93 کروڑ 70 لاکھ، چکنائی ملے دودھ اور غذا پر 73 کروڑ 80 لاکھ، ایل ای ڈی لائٹس اور ایل ای ڈی لائٹ فکسچر پر 53، انورٹر گرڈ، آف گرڈ اور پاور پوائنٹ ٹریکنگ پر 26 کروڑ، سٹیل بیلٹس، انگوٹ اور شپ پلیٹس پر 20 کروڑ، ر بڑ ایریزر پر 18 کروڑ، ایل ای ڈی لائٹس کیلئے لینز پر 14 کروڑ 50 لاکھ، زندہ مچھلی اور مچھلی سے بنے کھانوں پر 9 کروڑ، پورٹ ایبل بیٹریوں پر 9 کروڑ، پین، بال پین، مارکر اور ٹپڈ پین پر 7 کروڑ، مائیکرو فیڈر ایکوئپمنٹ پر 5 کروڑ، سولر بیٹریوں پر 4 کروڑ، سن ٹریکنگ کنٹرول سسٹم پر 4 کروڑ، انرجی سیور لیمپس پر 3.6 کروڑ، افغانستان کو چھوڑ کر دیگر ممالک سے فروٹ اور ڈرائی فروٹ کی درآمد پر 3.5 کروڑ، کرنسی نوٹس، سٹاک حصص اور بانڈز پر 2.7 کروڑ، ٹمپرڈ گلاس پر 2.4 کروڑ، پوسٹل کلرز پر 2 کروڑ، ڈرائنگ اور میتھمیٹیکل انسٹرومنٹس پر 1.5 کروڑ، چارج کنٹرولر پر 1.1 کروڑ، ایکسرسائز بکس پر 50 لاکھ، پنسل شارپنر پر 40 لاکھ، پلاسٹک اور پیپر شیٹس پر 40 لاکھ، کولنگ ٹاورز پر 20 لاکھ، لال مرچ پر 20 لاکھ، لالٹین پر 20 لاکھ، الیکٹرک ہیٹرز پر 20 لاکھ، ایلومینیم اور سلور پلیٹس پر 10 لاکھ روپے جنرل سیلز ٹیکس عائد ہے جسے ختم کرکے 17 فیصد کی مکمل شرح عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں