پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے 35پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے  35پروازیں شروع کرنے کا اعلان

سفری پابندی ختم ہونے کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور،کراچی (نیوزرپورٹر، سٹا ف رپورٹر)پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا، پی آئی اے یکم دسمبر سے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار 35 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ پروازیں جدہ، مدینہ، ریاض، دمام اور القصیم کیلئے روانہ ہوں گی۔ لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور سے پروازیں روانہ ہوں گی،پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے بکنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔ سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 6 ممالک کو براہ راست مملکت میں داخلے کی اجازت دی۔ پاکستان سے جانے والے مسافروں کو سعودی عرب میں 5 دن قرنطینہ کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ادھر پی آئی اے کے کرایوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے ، ٹریول ایجنٹس کے مطابق جدہ کا ریٹرن ٹکٹ 1 لاکھ 70 ہزار کا ہو گیا جو کہ چند روز قبل تک 65 سے 70ہزار روپے تھا۔ قرنطینہ پیکیج 1500 ریال سے شروع ہوتا ہے اور اس میں پانچ دن کا ہوٹل میں قیام،کھانا، پی سی آر ٹیسٹ اور پک اینڈ ڈراپ سروس شامل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں