وزیر داخلہ کا دورہ پی این ایس ضرار بحریہ کی دفاعی استعداد پر بریفنگ
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا جناح نیول بیس اورماڑا بلوچستان دورے کا دوسرا روز، وزیر داخلہ نے پاکستان نیوی شپ ضرارکا دورہ کیا
اسلام آباد (وقائع نگار) پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر داخلہ کا پی این ایس ضرارپہنچنے پراستقبال کیا۔وزیر داخلہ کو پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور آپریشنل صلاحیتوں کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ کو او رماڑا نیول بیس کی جغرافیائی اور سٹر ٹیجک اہمیت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے پاک بحریہ کی دفاعی استعداد اور تیاری پر بھر پوراعتماد کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ نے پاک بحریہ کے امن کے حوالے سے کردار کر سراہا۔نیول بیس اورماڑاکے دورے کے دوران وزیر داخلہ پاک بحریہ کیڈٹ کالج کا دورہ بھی کرینگے ۔