پشاورمیں خشک سردی،رواں ماہ60بچے نمونیاسے جاں بحق

پشاورمیں خشک سردی،رواں ماہ60بچے نمونیاسے جاں بحق

شہر کے بڑے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں رش،کلینک بھی بھرگئے

پشاور(آن لائن)پشاور میں خشک سردی کے باعث نمونیا سمیت مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں، رواں ماہ 60 سے زائد نومولود اور چھوٹے بچے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ صوبائی دارالحکومت کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ صفت غیور میموریل ہسپتال اور نصر اللہ بابر میموریل ہسپتال کے چلڈرن وارڈز نومولود اور چھوٹے بچوں سے بھر گئے جبکہ پرائیویٹ ہسپتال اور پرائیویٹ کلینک بھی چھوٹے بچوں سے بھر گئے ۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق موت کی آغوش میں جانے والے سب سے زیادہ بچے نمونیا کا شکار تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں