37ایکسائزانسپکٹرز کو اینٹی کرپشن پیش ہونے کاحکم

 37ایکسائزانسپکٹرز کو اینٹی کرپشن پیش ہونے کاحکم

ملازمین نے کانسٹیبلزسے ڈائریکٹ انسپکٹرکے عہدوں پرترقی پائی ، محکمہ ایکسائزنے تحقیقات کے بعدتنزلی کی توسٹے آرڈرلے آئے

لاہور (نمائندہ دنیا) 37ایکسائزانسپکٹرز کواینٹی کرپشن میں پیش ہونے کاحکم دیدیاگیا،ملازمین نے کانسٹیبلز سے ڈائریکٹ انسپکٹرکے عہدوں پرترقی پائی،محکمہ ایکسائزنے تحقیقات کے بعدتنزلی کی توسٹے آرڈرلے آئے ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے وزیراعظم پورٹل کی ہدایت پر ملازمین کیخلاف تحقیقات شروع کردیں ۔ ذرائع کے مطابق سابق سپرنٹنڈنٹ نے لاکھوں روپے وصول کر کے ان کانسٹیبلز کو ترقیاں دلوائیں، سید نثار حسین شاہ،عمیر گیلانی،طارق جاوید ،ایاز خان،شہزادہ مزمل،عمران ایوب،سید محبوب الحسن ،محمد فرمان ،گلباز عبدالعزیز ،افتخار جہانگیر ،عدنان جاوید ،سردار علی ،صفدر عباس ،محمد نواز،غلام رسول،محمد صدیق ،شمشاد علی ،جہانگیر وٹو،آفتاب محمود ،نصراللہ چیمہ،محمد زاہد ،محمد فاروق ،محمد یوسف ،یاسر مشتاق ،مسعود اختر ،مقبول احمد ،محمد حفیظ،محمد اشفاق ،طارق محمود ،حسن رضا،جاوید احمد ،جاوید اقبال ،خضر وقاص،سلیم اقبال،فیصل شہزاد کوغیرقانونی ترقیاں دلوائی گئیں۔وزیر اعظم پورٹل کی ہدایت کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔محکمہ ایکسائز نے ملازمین کو اینٹی کرپشن پیش ہونے کا حکم دیا ہے اور ای ٹی او ایڈمن ریجن بی کو فوکل پرسن تعینات کردیا، جنہوں نے کیس کی محکمانہ رپورٹ اینٹی کرپشن میں جمع کروا دی اور ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں ۔اس سے قبل کیس کی محکمہ ایکسائز نے بھی تحقیقات کیں جس میں یہ ثابت ہوا کہ کانسٹیبلز کو غلط اور قوانین سے ہٹ کر ترقی دی گئی ہے جس پر تمام ملازمین کی تنزلی کی گئی تاہم ملازمین سٹے آرڈر لا کر دوبارہ اپنی سیٹوں پر بحال ہو گئے اور ابھی بھی عہدوں پر تعینات ہیں جبکہ ترقی پانے کا سرکاری ریکارڈ محکمہ ایکسائز کے پاس بھی موجود نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں