مغلپورہ : پتنگ ڈور پھرنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق : ایس ایچ او معطل

مغلپورہ : پتنگ ڈور پھرنے سے نوجوان موقع پر جاں بحق : ایس ایچ او معطل

19سالہ اسد ڈیوٹی کر کے موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا ،شالیمار لنک روڈ پر ڈور سے شہ رگ کٹ گئی ، مقدمہ درج ، 24دن پہلے نوکری شروع کی تھی، والد، وزیر اعلیٰ کا نوٹس ،ملزم گرفتار کرنے کا حکم

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)مغلپورہ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے 19سالہ اسد موقع پر جاں بحق ہو گیا ،پولیس نے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔ مشتاق کالونی باغبانپورہ کا رہائشی نوجوان اسدسینما میں ملازمت کرتا تھا، رات گئے ڈیوٹی سے موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا ،شالیمار لنک روڈ پر پہنچا ہی تھا کہ کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے شہ رگ کٹ گئی اور نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،پولیس نے متوفی کے چچا کی مدعیت میں نامعلوم پتنگ بازوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ واقعہ پیش آنے پر متعلقہ ایس ایچ او کو بھی معطل کر دیا گیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے معاملہ کا نوٹس لیا گیا۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ، اس موقع پر 19 سالہ اسد کے بھائی اور والد کا کہنا تھا کہ اسد نے 24 دن پہلے نوکری شروع کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں