آڈیو لیکس کا معاملہ سرد خانہ میں نہیں ڈالنے دیا جائیگا: رانا تنویر

آڈیو لیکس کا معاملہ سرد خانہ میں  نہیں ڈالنے دیا جائیگا: رانا تنویر

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو اپنے غلط فیصلوں کا جواب اور حساب دینا پڑے گا اور آڈیو لیکس کا معاملہ سرد خانہ میں نہیں ڈالنے دیا جائے گا

کالاشاہ کاکو(نامہ نگار) اگلا سال انتخابات کا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ڈی ایم اپنے 6 دسمبر کے اجلاس میں ظالم اور سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں میں خود مختار ہے تاہم ظالم حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کیلئے وہ ہمارے موقف کے ساتھ کھڑی ہے ۔ چیئرمین نیب کی طلبی کے حوالے سے رانا تنویر حسین نے کہا وہ ضرور قانون کی پاسداری کریں گے اور انہوں نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں