امہ کواسلاموفوبیاکیخلاف ایک پیج پرآناہوگا:گورنر سرور

امہ کواسلاموفوبیاکیخلاف ایک پیج پرآناہوگا:گورنر سرور

پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی دنیابھرکیلئے مثالی،بھرپورکام ہورہاہے ، افغانستان سے دنیاکی لاتعلقی پر مسائل بڑھیں گے ،برطانیہ میں گفتگو

لاہور( سیاسی رپورٹر سے )گور نر پنجاب نے کہا ہے کہ امہ کواسلاموفوبیاکیخلاف ایک پیج پرآناہوگا،پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی دنیابھرکیلئے مثالی،اس پربھرپورکام ہورہاہے ،افغانستان سے دنیاکی لاتعلقی پر مسائل بڑھیں گے ۔ گور نر ہاؤس لاہور سے جاری اعلامیہ کے مطابق گور نر سرور دورہ بر طانیہ کے دوران سکا ٹش پار لیمنٹ کی سپیکر الیسن جون سٹون اور اوورسیز پاکستانیوں کے وفود سے گفتگو کررہے تھے ، سکا ٹش پار لیمنٹ کی سپیکر نے افغانستان سمیت پورے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے کیے جانیوالے اقدامات کو سراہا ۔گور نر نے ملاقات کے دوران کہا کہ افغانستان میں ہر گزرتے دن کیساتھ حالات خراب ہو رہے ہیں،اس سے داعش سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں مزید فعال ہوں گی ۔ اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام میں اوورسیز پاکستانیوں کا سب سے زیا دہ کردار ہے اور تحر یک انصا ف کی حکومت وعدے کے مطابق انہیں ووٹ کا حق دے چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں