بھارت ، مودی کے ہاتھوں اقلیتیں محفوظ نہیں،وزیراعظم آزادکشمیر

بھارت ، مودی کے ہاتھوں اقلیتیں محفوظ نہیں،وزیراعظم آزادکشمیر

آر ایس ایس غنڈے مسلمانوں کو مار رہے ،اوآئی سی نے کشمیریوں کیلئے کچھ نہیں کیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے کہا کہ بھارت میں مودی کے ہاتھوں اقلیتیں محفوظ نہیں ، آر ایس ایس کے غنڈے مسلمانوں کو مار رہے ہیں، اوآئی سی نے درد محسوس نہ کرتے ہوئے کشمیر، فلسطین اور روہنگیا کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی دو روزہ دورے پر گزشتہ روز کراچی پہنچے ، ایئرپورٹ پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ ودیگر اراکین اسمبلی نے ان کا استقبال کیا، وزیراعظم آزاد کشمیر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی رہائشگاہ پہنچے جہاں پر انہوں نے اراکین اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری عوام بہادری سے بھارت کی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیر و فلسطین میں جاری مظالم پر او آئی سی ، اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنے کردار ادا کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں، نہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اپنی ہمت اور استقامت سے مظلوم طبقے کی جنگ لڑرہے ہیں اورمصنوعی لیڈروں کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں