پاکستان میں مذہبی آزادی اطمینان بخش:طاہراشرفی

پاکستان میں مذہبی آزادی اطمینان بخش:طاہراشرفی

اسلام جبر کیخلاف،عمران ریاست مدینہ کے موذن کا کردارنبھارہے ، اقلیتوں کا تحفظ ریاستی ذمہ داری، جبری شادیاں ناقابل قبول،میڈیا سے گفتگو

لاہور (آئی این پی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی نے کہا عمران خان ریاست مدینہ کیلئے موذن کا کردار ادا کر رہے ہیں،پاکستان میں مذہبی آزادی پر مکمل اطمینان ،ناموس رسالت ؐ توہین مذہب کو بات چیت سے حل کرنا ہوگا، اسلام کسی مسلم کو جبر کی اجازت نہیں دیتا اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ اسلامی نظریات و تعلیمات کے منافی کام کر رہا ہے ۔طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس میں کہا ایک سال میں ایک سو ستائیس شکایات مختلف مذاہب کے لوگوں کی جانب سے آئیں جنہیں حل کیا گیا۔معاون خصوصی نے کہا فضل الرحمن ، ن لیگ ،پیپلز پارٹی کا مدینہ کی ریاست کا ہی نعرہ تھا جب کہ عمران خان ریاست مدینہ کیلئے موذن کا کردار ادا کررہے ہیں۔ نابالغ اور جبری شادیاں ناقابل قبول ہیں۔طاہر اشرفی نے رمشا مسیح کیس پر کہا بیٹی ہندو ، عیسائی ، سکھ یا کسی بھی اقلیت کی ہو ۔ بیٹی ملک و قوم کی بیٹی ہے جس کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے ۔ امریکی مذہبی آزادی کی رپورٹ پر کہوں گا ، بھارت میں 2 سو چرچ مساجد پادری بشپس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، این جی اوز کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ پراپیگنڈے کی بجائے حقیقی مسائل کا حل نکالیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں