معاشرے کووکلا کے مثبت کردارکی ضرورت،پرویزالٰہی

معاشرے کووکلا کے مثبت کردارکی ضرورت،پرویزالٰہی

عاصم چیمہ ایڈووکیٹ کی ملاقات،صدرمسلم لیگ وکلا ونگ نامزد،نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سیاسی رپورٹرسے) قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر عاصم چیمہ ایڈووکیٹ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نادر منظور دوگل ودیگربھی موجود تھے ۔ پرویزالٰہی نے محمد عاصم چیمہ ایڈووکیٹ کو صدر پاکستان مسلم لیگ وکلا ونگ پنجاب مقرر کرتے ہوئے ، نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس موقع پر پرویزالٰہی نے کہا کہ وکلا فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں، اس وقت معاشرے کو وکلا کے مثبت کردار کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگی وکلا نے ہمیشہ مثبت سیاست کی۔ اس موقع پر صدر وکلا ونگ عاصم چیمہ نے پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر پارٹی نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ پرویزالٰہی سے سابق ناظم فضل عباس نے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ پرویزالٰہی نے کہا کہ فضل عباس کی پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ۔بلدیاتی الیکشن عوام کے حقوق کی فراہمی کا موثر ذریعہ ہے ، مسلم لیگ بلدیاتی انتخابات میں پورے پنجاب سے حصہ لے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں