اجلاس بے نتیجہ، الیکشن کمیشن ممبرز کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا

اجلاس بے نتیجہ، الیکشن کمیشن ممبرز کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا

فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے ،نام آگئے ہیں مزید نام نہیں آسکتے ،اپوزیشن ، حکومت نے میرٹ پر نام دے دیئے ،اپوزیشن مشاورت کرلے ،وزرا

لاہور(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ نہ ہوسکا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس 8 دسمبر کو ہو گا۔الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی کیلئے چیئرپرسن شیریں مزاری کی زیرصدارت ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، اعظم سواتی، فواد چودھری، منظور کاکڑ، شاہدہ اختر علی اور سینیٹر تاج حیدر شریک ہوئے ۔ اجلاس میں رانا ثناء اللہ، خواجہ سعد رفیق بھی موجود تھے جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک،راجہ پرویز اشرف اور اعظم نذیر تارڑ ویڈیو لنک سے شریک ہوئے ۔اپوزیشن نے موقف اختیار کیا کہ ممبران کی تعیناتی کا فیصلہ میرٹ پر ہونا چاہیے ۔ ایک، ایک ممبر پر ہم تیار نہیں ہیں، فیصلہ میرٹ پر ہو۔ حکومتی وزرا نے کہا کہ اپوزیشن آپس میں مشاورت کرلے ۔ چیئرپرسن کمیٹی شیریں مزاری نے کہا کہ اپوزیشن نے کہا ہے لاہور الیکشن کی وجہ سے مشاورت کا وقت دیں۔ جو میرٹ پر ہوگا وہ ممبر تعینات ہوگا۔ حکومت نے میرٹ پر اپنے نام دے دیئے ہیں،خواجہ سعد رفیق بولے میرٹ کی بنیاد پر نامزد کرینگے جو دباؤ برداشت کرسکیں۔بہترین آپشنز کی تلاش جاری ہے ۔ نام آگئے ہیں مزید نام نہیں آسکتے ۔ امید ہے تقرری اتفاق رائے سے ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں