پاکستان سے گوشت کی پہلی کھیپ اردن پہنچا دی گئی: مشیر تجارت

پاکستان سے گوشت کی پہلی کھیپ  اردن پہنچا دی گئی: مشیر تجارت

وزیراعظم عمران خان کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان سے گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ہم ٹاٹا فوڈ کو پاکستان سے گوشت کی پہلی کھیپ اردن ایکسپورٹ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ‘نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کے لیے وزارت تجارت کوشاں ہے ۔رزاق داؤد نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ‘دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اطلاع دیتے ہوئے بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اردن نے پاکستان کے تین مذبحہ خانوں کو بکریوں، بھیڑوں اور اونٹوں کا گوشت اردن برآمد کرنے کا سرکاری اعلامیہ جاری کردیا ۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ‘میں اپنے تمام برآمد کنندگان پر زور دیتا ہوں کہ وہ گوشت کی اس غیر روایتی مارکیٹ کے ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘برآمد کنندگان گوشت کے علاوہ آلو، آم، کینو، پیاز اور دیگر پھل اور سبزیاں بھی پاکستان سے بیرون ملک بھیجیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں