بینظیر ،احسا س پروگرام میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ثانیہ

بینظیر ،احسا س پروگرام میں کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ثانیہ

آڈٹ رپورٹ میں جو اعتراضات لگے وہ ٹیکنیکل کمپلائنس نوعیت کے ہیں ، سکالرشپ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تک بڑھا دی، معاون خصوصی

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی، سٹاف رپورٹر)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام کے تحت کورونا اور ملک گیر لاک ڈائون کے دوران غریب اور مستحق خاندانوں میں بانٹے گئے 179ارب روپے کے حوالے سے کسی سرکاری افسر پر کرپشن کا کوئی الزام عائد ہوا اور نہ ہی اس دوران کی گئی خریداریوں کے ٹھیکے دینے میں کوئی کرپشن ثابت ہوئی، آڈیٹر جنرل پاکستان آفس نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت جن 10آڈٹ اعتراضات کی نشاندہی کی ہے وہ عمومی نوعیت کے ہیں جن سے کرپشن ثابت نہیں ہوئی ۔ ان آڈٹ اعتراضات کی وضاحت کرتے ہوئے چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور احساس پروگرام ثانیہ نشتر نے ایک خصوصی بریفنگ کے دوران بتایا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی جانب سے آڈٹ رپورٹ میں جو آڈٹ اعتراضات اٹھائے گئے ہیں ان کی نوعیت ٹیکنیکل کمپلائنس اور ایڈوائزری کی ہے ۔علاوہ ازیں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سال 2021 کے لیے سکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کا اعلان کیا ہے ۔ اس سے قبل آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تھی۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں پورٹل کے دوبارہ کھلنے کے بعد سے 77210 درخواستیں جمع ہوچکی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں