سندھ میں غیر قانونی عمارتیں ریگولرائز کرنیکی اجازت دی جائے :سعید غنی

سندھ میں غیر قانونی عمارتیں ریگولرائز  کرنیکی اجازت دی جائے :سعید غنی

سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو غیر قانونی عمارتیں ریگولرائز کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے کیوں کہ یہ لاکھوں افراد کی زندگی کا بنیادی معاملہ ہے

پشاور (نمائندہ دنیا، ویب ڈیسک) 30 نومبر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے ریلی کے سلسلے میں پشاور میں پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کے ساتھ ارباب عالم گیر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران سعید غنی نے نسلہ ٹاور سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس معاملے کو باقی معاملات سے الگ تھلگ کر کے نہ دیکھا جائے ۔ ملک کے طول و عرض کی تعمیرات میں قواعد کی چھوٹی موٹی خلاف ورزیاں ہوتی ہی ہیں۔ کچھ شہری سرکاری زمین پر مکان تعمیر کر لیتے ہیں اور پھر اُن میں پچاس پچاس سال رہ لیتے ہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی شاہراہِ دستور پر دو بڑی عمارتیں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائیں گئیں۔ اس کا نوٹس لیا گیا۔ لیز منسوخ کر دی گئی مگر چونکہ اس معاملے سے وزیراعظم سمیت چند اعلٰی شخصیات کا تعلق بنتا تھا اس لیے معاملہ ریگیولرائزیشن تک پہنچا اور جرمانوں کی مد میں 18 ارب روپے وصول کیے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں