انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، پرویزاشرف کوجرمانہ

انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی، پرویزاشرف کوجرمانہ

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرکا49ہزار5سوروپے 3دن میں جمع کرانے کاحکم ، پیسے بانٹنے کی سیاست سے نفرت،ویڈیووالی مائی کاساری قوم کوپتا،پرویزاشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر، سیاسی رپورٹرسے )انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف پر جرمانہ عائد کر دیا گیا،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا پرویزاشرف کو 49ہزار5 سوروپے 3دن میں جمع کرانے کاحکم۔ آفیسر کاکہناہے کہ جرمانہ جمع نہ کروایاتو کیس چیف الیکشن کمشنرکوبھیج دیاجائے گا جبکہ امیدوار حلقہ این اے 133 اسلم گل نے کہاپیپلز پارٹی کے امیدواروں کے پاس مہم چلانے کے پیسے نہیں ہوتے ۔دریں اثناء حسن مرتضی اور شہزاد سعید چیمہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کاویڈیوسکینڈل پرکہناتھا کہ پیسے بانٹنے کی سیاست سے نفرت ہے ،ویڈیووالی مائی کاساری قوم کوپتاہے ۔انہوں نے کہاہم سیاسی ورکر ہیں، چندا اکھٹا کر کے انتخابی مہم چلاتے ہیں،پیسے بانٹنے کی ویڈیو کی مذمت کرتے ہیں،خواہش ہے اسکا کھوج لگایا جائے ،اپوزیشن میں ہونے کے باوجود وکلاء برادری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند ہے ، ان سے 25پاسٹرزنے بھی ملاقات کی اورپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں