سرگودھایونیورسٹی :اے ڈی پی میں پنجاب کالجز کی اعلیٰ پوزیشنز

 سرگودھایونیورسٹی :اے ڈی پی میں پنجاب کالجز کی اعلیٰ پوزیشنز

آرٹس میں ما ئدہ،سائنس میں ارشیہ کی دوسری، کامرس میں سمن کی تیسری پوزیشن ، وائس چانسلر ڈاکٹر سلیم مظہر نے نقدانعامات، میڈل اور میرٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)یو نیورسٹی آف سرگودھا نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (آرٹس، سائنس اینڈ کامرس)امتحانات 2021 کے نتائج کا اعلان گزشتہ روز نون بزنس سکول آڈیٹوریم میں کیا ۔ مہمان خصوصی وائس چانسلر یو نیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر تھے ،جنہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں نقد انعامات، میڈل اور میرٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔ ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس پروگرام میں پنجاب کالج آف سائنس کی ما ئدہ خالد نے 639/800 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس پروگرام میں پنجاب کالج سائنس کی ارشیہ تحسین نے 643/800نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس پروگرام میں پنجاب کالج آف سائنس کی سمن سلیم نے 1166/1500نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔تمام پو زیشن ہولڈرز نے اپنی شاندار کامیابی کو اساتذہ کی کاوشوں، اپنی محنت اور والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں