وزیراعلیٰ ،گورنرپختونخواسے کورکمانڈرپشاورکی تعارفی ملاقاتیں

وزیراعلیٰ ،گورنرپختونخواسے کورکمانڈرپشاورکی تعارفی ملاقاتیں

سکیورٹی امورپرگفتگو،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمیدکونئی ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارک دی

پشاور( آ ئی این پی) وزیر ا علیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان سے پیر کے روز نو تعینات کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الگ الگ تعارفی ملاقاتیں کیں اورصوبے میں امن و امان کی عمومی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے مربوط کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمودخان نے ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنی گفتگو میں وزیر اعلی محمود خان نے صوبے بالخصوص ضم اضلاع میں امن کی بحالی کے لئے پاک فوج کی کوششوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں گورنر ہاؤس پشاور میں تعارفی ملاقات کے دوران گورنر شاہ فرمان نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو بطور کورکمانڈر پشاور تعیناتی اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں