اعلیٰ اخلاقی اقدار ملک کی مثبت تصویر پیش کرتی ہیں،صدر
اے ایس ایف قومی جذبے اور لگن کیساتھ ملک کی خدمت جاری رکھے گی ، دانتوں کی صفائی کے حوالے سے عوامی آگاہی پیدا کرنیکی ضرورت ، خطاب
اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)صدر عارف علوی نے دنیا کے سامنے ملک کی مثبت تصویر پیش کرنے کے لیے اعلیٰ اخلاقی اقدار کے ساتھ بہترین معیار کی پیشہ ورانہ مہارت ہونا ضروری ہے ، اے ایس ایف قومی جذبے اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس اکیڈمی میں BASC-49 ایئرپورٹ سکیورٹی کورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدرمملکت نے کہا کہ جب آپ قومی سلامتی کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آتے ہیں تو آپ کی پیشہ ورانہ مہارت کا اندازہ لگایا جاتا ہے اور عوام کے میں مثبت تاثر بنتا ہے ۔قبل ازیں انہوں نے تربیتی کورس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے ۔علاوہ ازیں صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ دانتوں کی صحت کے لیے احتیاط سب سے اہم ہے ، دانتوں کی صفائی کے حوالے سے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ گورنر ہائوس میں علوی ڈینٹل ہسپتال اور برنگنگ سمائلز انکارپوریشن امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔