ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر

ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر

نومبر میں شرح 11.5فیصد،شہری 12،دیہی10.9،غریب ترین آبادی کو18.1فیصد مہنگائی کاسامنارہا

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی، دنیا نیوز)ملک میں مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،نومبر2021کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 1.5فیصد رہی ، اکتوبر2021میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ کی شرح 9.2فیصد تھی، اس طرح ایک ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں2.3فیصد کا بھاری اضافہ ہوا ،شہری آبادی کو 12فیصد جبکہ دیہی آبادی کو10.9فیصد مہنگائی کا بوجھ برداشت کرناپڑا، حساس انڈیکس کے مطابق غریب ترین آبادی کو 18.1فیصد مہنگائی کا سامنا رہاجبکہ اکتوبر میں غریبوں کو 15.2فیصد مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا تھا،پاکستان ادارہ شماریات کی نومبر میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں نومبر کے دوران شہری آبادی کو جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا سامنا کرنا پڑا ان میں ٹماٹر131.64، سرسوں کا تیل11.6، گھی10.47، انڈے 10.19، کوکنگ آئل9.71، آلو8.85، فروٹ4.37، شہد5.61، فروٹ4.37، دال مسور3.14 ، گوشت2.63، دودھ2.33، مچھلی1.90، چنا1.77، چاول1.73، چینی1.43، ایل پی جی گیس16.32، کلیننگ اور لانڈری 16.16، پٹرول8.40، بجلی 8.32، قالین 3.61، کاٹن کے کپڑے کی قیمت میں2.64، گاڑیوں کے پرزہ جات2.43، واشنگ سوپ ڈٹرجنٹ2.24، تعمیراتی سامان1.99، ادویات کی قیمتوں میں1.63فیصد اضافہ ہوا ۔اکتوبر کے مقابلے میں شہری آبادی کے استعمال کی جن اشیاء کی قیمتوں میں نومبر کے دوران کمی ہوئی ان میں پیاز7.97، مرغی 4.34، دال مونگ میں 0.69فیصد کمی واقع ہوئی۔ اکتوبر کے مقابلے میں نومبرکے دوران دیہات کی آبادی کو جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کا سامنا کرنا پڑا ان میں ٹماٹر150.74، آلو8.23، گھی7.43، سرسوں کا تیل7.23، سبزیاں 7.15، کوکنگ آئل7.02، انڈے 6.03، فروٹ4.21، کیلا4.10، مچھلی3.67، چائے 3.37، چنا2.40، گندم2.32، گوشت2.03، دال مسور میں 1.47فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ ایل پی جی کی قیمت میں13.45فیصد، ملبوسات3.81فیصد، لانڈری3.20فیصد، تعمیراتی سامان3.20فیصد، گرم کپڑے 3.17فیصد، اکتوبر کے مقابلے میں نومبر کے دوران دیہات کی آبادی کیلئے جو اشیاء سستی ہوئیں ان میں پیاز11.07فیصد، مرغی4.41فیصد، مصالحہ جات1.66فیصد، دال ماش1.60فیصد، دال مونگ کی قیمت میں 1.34فیصدکمی ہوئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں