آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوالیا: گورنر پنجاب

آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوالیا: گورنر پنجاب

پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کاکہاجاناجھوٹ ، سائیڈ لائن کئے جانے کا تاثر بھی درست نہیں :لندن میں گفتگو ، بر طانوی اپوزیشن لیڈر سے بھی ملاقات،افغانستان کی صورتحال ، امن عمل اور مسئلہ کشمیرپرتبادلہ خیال

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ،مانیٹرنگ ڈیسک) گور نر پنجاب محمد سرور نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر قرض کے بدلے ہماراسب کچھ لکھوالیا ہے ۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کیے جانے کا تاثر بھی درست نہیں۔ایک عشائیے سے خطاب میں انہوں نے کہا 2ارب ڈالر سالانہ ملیں گے جو امداد نہیں قرض ہوگا،جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا، پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہونے پرکہا جاتا ہے اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔علاوہ ازیں گور نر نے بر طانوی پار لیمنٹ میں لیبر پارٹی لیڈر و اپوزیشن لیڈر کئیر سٹارمر اور شیڈو سیکرٹری آف سٹیٹ خارجہ امور ایم پی ڈیوڈ لیمی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران افغانستان میں عوام کو درپیش مسائل ،خطے کی موجودہ صورتحال اور پاک بر طانیہ تعلقات ، مسئلہ کشمیر کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔گور نر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں گورنر نے کہا افغانستان کے لیے بر طانیہ نہ صرف امداد میں اضافہ کر ے بلکہ وہاں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے بھی کردار ادا کیا جائے ۔افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قر بانیاں دی ہیں دنیا میں انکی کوئی اور مثال نہیں کیونکہ کسی بھی ملک ،خطے اور دنیا کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ وہاں دہشت گردی کا خاتمہ اور امن کا قیام یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں