سپیشل افرادکو بھی کارآمدشہری بنایاجاسکتا:سراج الحق
حکومت ،مخیرحضرات مددکریں، خصوصی افرادکے عالمی دن پرپیغام
اسلام ا ٓباد(اپنے رپورٹرسے )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سپیشل افرادکو بھی کارآمدشہری بنایاجاسکتاہے ،اس کیلئے ضروری ہے کہ ملازم کوٹہ یقینی بنایا جائے اورجعلی معذوری کادھندہ ختم ہوناچاہئے ، انہوں نے اپیل کی کہ حکومت اورمخیرحضرات خصوصی افراد کی مددکریں۔ خصوصی افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان میں معذوری کا شکار لاکھوں افراد بنیادی حقوق سے محروم اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، معذوروں کے ملازمت کے کوٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ جعلی معذوری کے سرٹیفکیٹ بنائے جاتے ہیں یہ دھندہ ختم ہوناچا ہئے ۔ مغرب میں نابینا آدمی گھر سے نکلتا ہے تو اس کے لئے علیحدہ ٹریک ہوتا ہے ، پاکستان میں اس کا تصور تک نہیں،معذوروں کے حقوق کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن سمیت بہت سے فلاحی ادارے سرگرم ہیں، لیکن ریاست کی توجہ کے بغیر معذوروں کے مسائل ختم نہیں ہوں گے ۔