پی ڈی ایم کیلئے جیلوں میں سہولتیں دی جارہیں:فیاض چوہان

پی ڈی ایم کیلئے جیلوں میں  سہولتیں دی جارہیں:فیاض چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم خوش ہو جائے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں دیگر قیدیوں اور ان کرپٹ رہنماؤں کیلئے تمام سہولتیں دی جارہی ہیں

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) سپیشل پرزنز پیکیج کے تحت پنجاب بھر کی جیلوں میں بہتری کاکام ہو رہاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیل ملازمین اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے وزیر جیل خانہ جات کو وزیر اعلیٰ سپیشل پرزنز پیکیج پر اب تک کے عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ وزیر جیل خانہ جات نے گفتگومیں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر جیل میں ہر ماہ میڈیکل کیمپ لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس ضمن میں اب تک جیلوں میں 80 میڈیکل کیمپس لگائے جا چکے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پرزنز، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز، ڈپٹی سیکرٹری پرزنز اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں