پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلا امتیاز اورشفاف احتساب کا عمل تیز کرے ،پرویزالٰہی

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بلا امتیاز اورشفاف  احتساب کا عمل تیز کرے ،پرویزالٰہی

سپیکر وقائم مقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بلا امتیاز اور شفاف احتساب کا عمل تیز کیا جائے

لاہور (سیاسی رپورٹرسے ) عوامی مسائل کے حل کیلئے پنجاب اسمبلی کی کمیٹیاں کسی بھی شخص کو طلب کرسکتی ہیں ،چیئرمین پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی احمد بھٹی سے ملاقات میں انہوں نے کہا کمیٹیاں مسائل کے حل کے لیے سرکاری محکموں سے رپورٹس لے سکتی ہیں۔ اراکین اسمبلی احتساب کے عمل کو مکمل کروانے کے لیے تعاون کریں ،سرکاری محکموں کو بھی فوری اور درست جواب دینا چاہئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں