سینیٹ نشست :مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع

سینیٹ نشست :مشیرخزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع

خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے

پشاور (اے پی پی)سینیٹرمحمدایوب کے استعفے کی وجہ سے خالی ہونیوالی نشست پر انتخابات کیلئے شوکت ترین کے وکیل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرانے پہنچے ، اس موقع پر شوکت ترین کے تجویز کنندہ تیمور جھگڑ اورتائیدکنندہ کامران بنگش بھی موجود تھے ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ اے این پی کے شوکت جمال،جے یوآئی کے ظاہر شاہ اور پیپلز پارٹی کے محمد سعید نے اپنے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔واضح رہے کہ خالی نشست پر پولنگ20دسمبرکوصبح9 سے شام4بجے تک ہوگی۔پولنگ خیبرپختونخوااسمبلی کی عمارت میں ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں