حکومت نے پسماندہ طبقے کو بے یارومددگا رچھوڑ دیا :بلاول

حکومت نے پسماندہ طبقے کو بے یارومددگا رچھوڑ دیا :بلاول

حکمران خصوصی ا فراد کے حقوق سے متعلق ذمہ داریاں نبھائیں، بہانے چھوڑ دیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے معاشرے کے پسماندہ طبقات کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے ، وقت آگیا ہے کہ ریاست اب عذر و بہانوں کی بیساکھیوں کا سہارا لینا چھوڑ دے ،حکمران خصوصی ا فراد کے حقوق سے متعلق ذمہ داریاں نبھائیں ۔خصوصی اہلیت کے حامل 30 لاکھ سے زائد افراد کے حقوق، صحت، تعلیم اور روزگار کے معاملے پر سب کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔ پی پی پی چیئرمین نے خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد ہماری توجہ و مدد کے محتاج نہیں، بلکہ یہ ہمارے اپنے احساس ذمہ داری اور انسانیت دوستی کا امتحان ہوتا ہے ۔ موجودہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے دور میں خصوصی اہلیت کے حامل افراد تاریخی مہنگائی، بے روزگاری، اور غربت کی وجہ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں