بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں اورلیسکونجکاری کیخلاف واپڈاورکریونین کااحتجاج

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں اورلیسکونجکاری  کیخلاف واپڈاورکریونین کااحتجاج

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور لیسکو کی نجکاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

لاہور(اکنامک رپورٹر) مظاہرے میں لاہور ، قصور ، شیخوپورہ ، ننکانہ صاحب سب ڈویژنز کے ملازمین شامل ہوئے ،مظاہرین پریس کلب کے باہر مہنگائی کے خلاف بھی نعرے بازی کرتے رہے ۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کو فوری روکا جائے ۔پہلے بھی کراچی اور ملتان میں حکومت ناکامی کا سامنا کر چکی ہے ،نجکاری سے بجلی مزید مہنگی ہو گی اور مہنگائی میں اضافہ ہوگا،اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہو گا۔مظاہرین نے مزید کہاکہ حکومت لیسکو میں بھرتی ہونیوالوں کو کنٹریکٹ کے بعد مستقل کرنے کی پالیسی پر عمل کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں