گوادر میں جماعت اسلامی کا دھرنا جار ی ،کوسٹل ہائی وے بند

گوادر میں جماعت اسلامی کا  دھرنا جار ی ،کوسٹل ہائی وے بند

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کا ٹرالر مافیا، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے دھرنا 18ویں روز بھی جاری رہا

کوئٹہ ،گوادر(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) مظاہرین نے مہران کوسٹل ہائی وے کو چار مختلف مقامات سے بند کردیا ۔ گوادر کو حق دو ریلی کے قائدین نے گوادر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے بعد شہر بھر کی مارکیٹس اور دکانیں بند کرادی گئیں۔دوسری جانب ٹریڈ یونینز کے مطالبے کے بعد بلوچستان کے علاقوں اورماڑ ا اور پسنی میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ضلع بھر میں ماہی گیروں نے بھی سمندر کا رخ نہ کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں